عمران خان کے بغیر شیخ رشید کونسلر بھی نہیں بن سکتے : زلفی بخاری

عمران خان کے بغیر شیخ رشید کونسلر بھی نہیں بن سکتے : زلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہےکہ شیخ رشید کو احساس ہوگیاہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر کونسلر بھی نہیں بن سکتے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5سالوں میں شیخ رشید کو عوام نے جو بہت زیادہ عزت دی وہ صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وجہ سے ان کو ملی ہے ۔

مزید پڑھیں:ملك بحران میں ہے، اپنی ذات یا حكومت كیلئے نہیں، پاكستان كیلئے مذاكرات كرنا چاہتا ہوں : عمران خان

زلفی بخاری نے کہا کہ مجھے نشانہ بنانے کے حوالے سے شیخ رشید کو جہاں سے اشارے مل رہے ہیں ، اس کا مجھے پورا علم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی کشتیوں میں سوار ہونے والوں کے ساتھ آخر میں ایسا ہی ہوتا ہے ، شیخ رشید بانی پی ٹی آئی اور عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *