آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے46 ویں میچ میں امریکا نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 129 رنز کا ہدف د یدیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہو نیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ، دونوں ٹیمیں کنسگنٹن اوول کرکٹ سٹیڈیم میں ایک دوسرے کے خلاف مد مقابل ہیں۔ بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلے جا رہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کی ٹیم 128 رنز بناکر اننگز کے آخری اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔ واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں ویسٹ انڈیز اور امریکا کی ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی ٹیموں کو سپر 8 مرحلے میں اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
امریکا(ممکنہ الیون )
مونانک پٹیل (کپتان) (وکٹ کیپر)، اسٹیون ٹیلر، اینڈریز گوس (وکٹ)، نتیش کمار، آرون جونز، کوری اینڈرسن، شایان جہانگیر/ملند کمار، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، علی خان، سوربھ نیتراولکر
ویسٹ انڈیز(ممکنہ الیون )
جانسن چارلس، نکولس پوران (وکٹ کیپر)، روومین پاول (کپتان)، شیرفین ردرفورڈ، آندرے رسل، روماریو شیفرڈ، اکیل ہوسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی، شائی ہوپ، روسٹن چیس