بجلی صارفین سے پیشگی بل وصول کرنے کی تیاری، ہزاروں میٹر نصب

بجلی صارفین سے  پیشگی بل وصول کرنے  کی تیاری، ہزاروں میٹر نصب

اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک سے جہلم تک بجلی صارفین سے ایڈوانس بل وصول کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ آئیسکو نے بجلی صارفین کے لیے پری پیڈ بجلی کے میٹرز نصب کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے راولپنڈی، اسلام آباد اور اٹک میں پری پیڈ بجلی کے میٹرز کی تنصیب شروع کر دی ہے، جسے اگلے دو سالوں میں جہلم تک توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔ یہ اقدام نیپرا کی جانب سے منظور کردہ جدید میٹرنگ انفراسٹرکچر پائلٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

پری پیڈ میٹرز صارفین کو موبائل فون ٹاپ اپ کی طرح اپنے بجلی کے بلوں کی پیشگی ادائیگی کرنے کی سہولت دیں گے۔ اگر پری پیڈ رقم ختم ہو جاتی ہے تو ، بجلی کی فراہمی خود بخود منقطع ہوجائے گی۔ آئیسکو پہلے ہی راولپنڈی میں 35 ہزار پری پیڈ میٹر ز نصب کر چکا ہے اور پہلے مرحلے میں راولپنڈی اور ٹیکسلا میں مزید 8 لاکھ 79 ہزار میٹر ز نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

منصوبے کا مقصد بجلی چوری اور لائن لاسز کو کم کرنا ہے اور صارفین سے ایندھن اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے الگ سے چارجز وصول کیے جائیں گے۔ پری پیڈ صارفین کے نرخ عام صارفین سے مختلف ہوں گے اور ٹیرف کی منظوری نیپرا دے گی۔

پائلٹ پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد پری پیڈ سسٹم کو پورے آئیسکو ریجن تک توسیع دے دی جائے گی۔ صارفین کو اب ماہانہ یا سہ ماہی بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور پری پیڈ سسٹم بغیر کسی پریشانی کے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *