پشاور اور لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت 17 روپے فی کلو تک گر گئی ہے۔
لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی نئی سرکاری قیمت 438 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی کی ہول سیل قیمت 291 روپے فی کلو اور ریٹیل ریٹ 302 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پر مستحکم رہی ہے۔ دوسری جانب پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے، سرکاری پرائس لسٹ کے مطابق فی کلو قیمت 365 روپے سے گھٹ کر 345 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین سے پیشگی بل وصول کرنے کی تیاری، ہزاروں میٹر نصب
پشاور اور لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت اور زندہ برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد پشاور میں 17 روپے کی کمی کے بعد قیمتیں بالترتیب پشاور 345 روپے اور لاہور میں 438 روپے فی کلو ہوگئی ہیں۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔