بجٹ کے بعد سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا کی 2موٹر سائیکلیں سی ڈی 70 اور سی جی 125 پاکستان کی مقبول ترین موٹر سائیکلوں میں شامل ہیں جو اپنی پائیداری اور ایندھن کی بچت کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ افراط زر میں حالیہ اضافے اور دیگر عوامل کی وجہ سے ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ سی ڈی 70 کی قیمت 1,57,900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1,68,900 روپے، ہونڈا پرائیڈ رکی قیمت 2,08,900 روپے، سی جی 125 کی قیمت 2,23,900 روپے اور سی جی 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 2,82,900 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کے مقبول تمام ماڈلز کی نئی قیمتیں
جہاں مہنگائی سے شہری پریشان ہیں کہ ایسے میں من پسند موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اگر موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو ان کی خریداری مشکل ہوجائے گی۔ شہریو ں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور بجلی سمیت ہر چیز تیزی سے مہنگی ہوتی جا رہی ہے، موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔