بلوچستان حکومت کا 3 ہزار نئی سرکاری ملازمتوں کا اعلان

بلوچستان حکومت کا 3 ہزار نئی سرکاری ملازمتوں کا اعلان

بلوچستان میں 3 ہزار نئی سرکاری آسامیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیر خزانہ بلوچستان شعیب نوشیروانی نے بلوچستان کے بجٹ میں3 ہزار نئی سرکاری ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیم کے شعبے کیلئے 9.146ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صوبے میں تعلیم کا کل بجٹ 12فیصد سے زائد مختص کیا گیا۔ جس میں 535نئی آسامیاں تخلیق کی جائیں گی۔صوبے کی 11جامعات کے مالی بحران کے حل کیلئے 4ارب 80کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں من پسند افراد تعینات

صوبائی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ امن و امان کیلئے 84ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے بجٹ میں 16ارب روپے اور147اسکیم رکھی گئی ہیں۔ میر شعیب نوشیروانی نے 3ہزار نئی سرکاری ملازمتوں کا اعلان بھی کیا اور بتایا کہ لاء اینڈ آرڈر کیلئے 93ارب روپےمختص کیےہیں، گمبٹ اسپتال کی طرز پر بلوچستان میں اسپتال بنائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ مواصلات کے لئے 51 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ میں وفاقی محصولات سے 726ارب روپے کی منتقلی ممکن ہوگی۔ براہ راست منتقلی اور غیرترقیاتی گرانٹس کی مد میں 667 ارب روپے محصولات وصول ہوں گے۔ صوبے کی اپنی ٹیکس آمدن کا تخمینہ 47 ارب روپے لگا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *