اسلام آباد میں 41 روز سے جاری سیو غزہ دھرنا ختم

اسلام آباد میں 41 روز سے جاری سیو غزہ دھرنا ختم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کاوشوں سے 41 روز سے اسلام آباد میں جاری سیو غزہ دھرنا ختم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیو غزہ کمپین کے شرکا نے اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں سیو غزہ کمپین کے عہدیداروں کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے۔ ہمیں ان کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس ضمن میں پہلے ہی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔

ہم ان کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کریں گے۔ محسن نقوی نے دھرنے کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شرکا کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کو انصاف ضرور ملے گا۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ڈی آئی جی آپریشنر علی رضا بھی شریک تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *