موبائل فونز پر ٹیکس کی تجویز مسترد

موبائل فونز پر ٹیکس کی تجویز مسترد

موبائل فون پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے 56ہزار روپے تک کی قیمت کے موبائل فونز پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے 200 ڈالر تک موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔رکن کمیٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ موبائل فون لگژری آئٹم نہیں ہے، ایسا کرنے سے 200 ڈالر سے کم والے فونز مہنگے ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: نان فائلرز کیلئے موبائل ریچارج پر 75فیصد ٹیکس کی تجویز

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر غریب پر ہی بوجھ ڈالا گیا ہے، غریب کیلئے فون پر ٹیکس ،کال کرنے پر ٹیکس، چارج کرنے پر ٹیکس، ایف بی آر کے باعث سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *