آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز نے رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا پہلے بولر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے بعد سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی
انہوں نے 18ویں اوور کی آخری بال پر راشد خان جبکہ 20 ویں اوور کی پہلی اور دوسری بال پر بالترتیب کریم جنت اور گلبدین نائب کی وکٹ حاصل کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔انہوں نے اس سے قبل ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔

