وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےآزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ کے ترجمان کے مطابق محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے بعد سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی
وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ آزاد کشمیر میں امن برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے اور آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔