مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) شازیہ مری نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی سے گفتگو کرنے ہوئے شازیہ مری نے عزم استحکام کی مخالفت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور میزبان کے ایک سوال کے جواب کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کی حامی ہے، تاہم ، پی پی پی کسی بھی آپریشن کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لیے جانے کی قائل ہے۔ شازیہ مری نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو ماضی یاد دلا تے ہوئے ان کے ردعمل کو حیران کن قرار دیا ۔
مزید پڑھیں:آصفہ بھٹو نے وفاقی بجٹ عوام دشمن قرار دے کر مسترد کردیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 2021میں دہشت گردوں کو سہولیات دیں۔ دہشت گردی کے خلاف لاکھوں قربانیوں کو تبدیلی سرکار نے ضائع کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سمیٹی گئی کامیابیوں کو پی ٹی آئی دور میں ریورس گیئر لگا دیا گیا۔ واضح رہے پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران حزب اختلاف نے ہنگامہ برپا کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کے اس شدید ردعمل کو غیر منطقی قرار دیا۔ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے آپریشن عزم استحکام لاؤنچ کر دیا ہے جس پر اپوزیشن نے پارلیمان کو اعتماد میں نہ لینے کا جواز بنا کر ایوان میں ہنگامہ آرائی کی اور اجلاس سے علامتی واک آؤٹ بھی کیا۔