مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما عباس آفریدی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کا سیاسی سفر نواز شریف سے جڑا ہوا تھا ، نوازشریف سیاست چھوڑچکے،میری سیاست قائد ن لیگ تک تھی، اب میں بھی ن لیگ اور سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: چکن مسلسل دوسرے روز بھی سستا ہو گیا

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے اور نہ ہی سیاست میں حصہ لیں گے۔ عباس آفریدی نے کہا کہ نوازشریف لیڈر اور پارٹی کے صدر ہیں لیکن وہ سیاست سےعلحیدہ ہوچکے ہیں،ان کی وجہ سے میں نے بھی سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،  سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے باوجود ان سے دوستی جاری رہے گی۔

عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اور سیاست میں وہی کامیاب ہو سکتے ہیں جو جنہیں جھوٹ بولنا آتا ہو، منافق اور چاپلوس ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *