صدر مملکت نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں تین ججز کی تقرری کی منظوری دیدی۔
صدر کی جناب سے جسٹس ملک شہزاد، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عقیل عباسی کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے تین ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تینوں ججز کی تقرری کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے کی تھی۔
اس کے علاوہ صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شفیع صدیقی کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جبکہ جسٹس شجاعت علی خان قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کردئیے گئے ہیں۔