ضلع کرک میں بجلی صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا، لاکھوں روپے کے بقایا جات معاف کردیے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کر ک میں بجلی صارفین کے ذمے لاکھوں روپے کے بقایا جات معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمٰن کی زیر صدارت بجلی لوڈ شیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس مین پیسکو حکام اور صوبائی وزیر محمد سجاد بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: 100یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو ریلیف مل گیا
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مجیب الرحمان کا کہنا تھاکہ بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دےدیاگیا اور صارفین کے ذمے لاکھوں روپےکے بقایاجات معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صارف صرف ماہانہ بلز کی ادائیگی کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ پہلے مرحلے میں 5 فیڈرزپر 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔
انہوں نے مزید نے بتایاکہ بجلی چوروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائےگا، پہلے مرحلے کے مثبت نتائج کی صورت میں لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی جبکہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں فیڈرعملےکےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کرک نے اپیل کی کہ عوام حالیہ ریلیف پیکج سے فائدہ اٹھائیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔