رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تازہ دم دستے بڑی تعداد میں راولاکوٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راولاکوٹ میں رات گئے ممکنہ آپریشن کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی صورتحال غیر معمولی ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے نیا حربہ اختیار کیا ہے جس کے تحت خواتین اور بچوں کو آگے کر دیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری کی آمد کے بعد علاقے میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ ممکنہ پیش رفت کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔