سوناکشی سنہا نے شادی پر اپنی والدہ کا 44 سال پراناعروسی لباس پہنا

سوناکشی سنہا نے شادی پر اپنی والدہ کا 44 سال پراناعروسی لباس پہنا

شادی پر والدہ کا 44 سال پرانا عروسی لباس اور عشائیے پر عام سی ساڑھی پہنی ، سوناکشی سنہا نے نئی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق بالی و و ڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا 23جون کواپنے مسلمان دوست اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ رشتے کے بندھن میں بندھ گئیں ۔ اداکار جوڑی کی گھر میں منعقدہ شادی کی تقریب کے موقع پر سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا شریک ہوئے جب کہ ان کے بھائیوں نے شرکت نہیں کی ۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سوناکشی نے اپنی شادی کی تقریب میں وائٹ ساڑھی کے علاوہ موتیوں سے جڑے کندن کے ہار کیساتھ ڈائمنڈجیولری کا انتخاب کیا۔ یوں اداکارہ نے دیگر بالی ووڈاداکاراؤں کے مہنگے عروسی لباس کے برعکس اپنی شادی پر والدہ کا 44سال پرانا عروسی لباس اور جیولری منتخب کر کے عمدہ مثال قائم کی۔

دوسری جانب سوناکشی کے دلہا ظہیر اقبال کو بھی مہنگی شیروانی یا گروم سوٹ کے برعکس سفید شلوار قمیض زیب تن کیا۔ شادی کی تقریب کے بعد دلہا و دولہن کی جانب سے ممبئی کے مقامی ریسٹورینٹ میں دئیے گئے عشائیے میں فلمی دنیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

عشائیے کے موقع پر بھی میاں بیوی دونوں نے مہنگے ترین ملبوسات نہیں پہنے بلکہ عام روایتی انداز میں ان کو دیکھا گیا۔ بھارتی میڈ یا کے مطابق سوناکشی نے اپنی شادی کے عشائیے کے لیے بھارتی ساڑھیوں کے برانڈ ’چاند بوٹا کی بروکیڈ ٹون والی ریڈ ساڑھی پہنی ، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ برانڈ کی ویب سائٹ پر ساڑھی کی قیمت 79ہزار 800بھارتی روپے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *