چینی ورکرز کی سکیورٹی سے متعلق احسن اقبال کا بڑا بیان آگیا

چینی ورکرز کی سکیورٹی سے متعلق احسن اقبال کا بڑا بیان آگیا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چینی ورکرز کو فوج براہ راست سکیورٹی دے گی۔ سکیورٹی کے حوالے سے ہرممکنہ اقدامات کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا مقصد یہ ہے کہ سی پیک کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنا ہے اور دہشت گردی کے پیچھے غیر ملکی عناصر ملوث ہیں لیکن ہم ان کی مذموم کارروائیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

چینی قیادت کوسب معلوم ہے کہ دہشت گردی کون کروا رہا ہے ۔ ایسے واقعات کے باوجود چین نے کہا ہے کہ شدت پسند ہمارے تعلقات نہیں بگاڑ سکتے ۔ چین کا نقصان ہمارا اپنا نقصان ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مذہب کا نام لے کر دہشت گردی کے واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے دنیا میں اسلام کا پرامن چہرہ دکھانا ہے۔

ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی واقعے کی تحقیقات کی پیش رفت سے چینی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے ، سوات میں غیر ملکی فرم ہوٹل بنانا چاہتی تھی ، مدین میں دہشت گردی کا وقعہ دیکھ کر فرم واپس چلی گئی ، جڑانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں بھی شدت پسندی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا مسلم لیگ کے دور حکومت 2013سے لے کر 2018تک سی پیک منصوبے پر بھرپور عملدرآمد ہوا ۔ 2018میں پھر تبدیلی سرکار نے تخت سنبھال لیا تو عمران حکومت نے ملکی منصوبوں کو یورس اور سکینڈلائز کر دیا، ان چار سالوں میں سپیشل اکنامک زون پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی، پالیسی کا تسلسل اور استحکام ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا میزبان کے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب آپ چین جیسے ملک کو نظر انداز کریں گے تو ترقی کے دروازے آپ کے لیے بند ہو جائیں گے ۔ چین نے فیز ٹو کے لئے 5 کوریڈور کا خود اعادہ کیا ہے۔

سپیشل اکنامک زونز کے لیے چین کے ماہرین مدد کرنے آ رہے ہیں، چین زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے بھی ہماری مدد کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ چینی ماہرین سے زراعت کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے، عنقریب چینی ماہرین کا وفد پاکستان آئے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *