وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کا( این ای او سی) کادورہ

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کا( این ای او سی) کادورہ

 وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بل گیٹس نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر(این ای او سی) کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے انہیں ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم اور چیئرمین گیٹس فاؤنڈیشن نے این سی او سی کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔

چیئرمین گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نےنیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( این سی او سی )میں جدید ترین سہولیات کی تعریف کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے متعدد شعبوں میں تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین گیٹس فائونڈیشن نے آفات کے نقصانات کو کم کرنے اور اس کے نتیجے میں تعمیر نو اور بحالی کو تیز کرنے کے لیے ان کی پیشین گوئی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس اہم شعبے کو ترجیح دینے کے لئے موجودہ حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔ اس کے بعد وزیر اعظم، چیئرمین گیٹس فائونڈیشن، وفاقی وزیر برائے اطلاعات، نشریات و ثقافتی ورثہ عطاء اللہ تارڑ، وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم، انٹرپرینیورز، موسمیاتی تبدیلی کے کارکنوں اور ماہرین نے ایک انٹریکٹو اجلاس میں بھی حصہ لیا۔

اجلاس میں صحت، غذائی تحفظ، صنفی توازن، بیماریوں کی روک تھام، موسمیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، موسمیاتی لچکدار زراعت اور دیگر متعدد شعبوں کے حوالے سے جدید اقدامات اور خصوصی طور پر پاکستان کے ماحول کے مطابق تیار حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات گیٹس فائونڈیشن اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے تعاون کے پختہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *