گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف صارفین کو نہ ملنے کا امکان

گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف صارفین کو نہ ملنے کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، حکومت نے گیس قیمتیں برقرار رکھنے پر غور شروع کر دیا۔ 

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے تاہم حکومت قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے ٹیرف میں کوئی تبدیلی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت قیمتوں میں کمی پر عمل درآمد نہیں کرے گی جس کے نتیجے میں آئندہ مالی سال میں 100 ارب روپے سے زائد کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان اوپنرز نے بابر اور رضوان کی پارٹنرشپ کا ریکارڈ توڑ دیا

اوگرا نے اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی تاہم حکومت نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا امکان ہے جو موجودہ قیمت 2750 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ اوگرا کی سفارش کے خلاف ہوگا جس سے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ تاہم حکومت کی ترجیح قیمت برقرار رکھنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *