ملک بھر میں 26جون سے یکم جولائی تک شدید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 26 جون کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ 26 جون سے یکم جولائی کے دوران سندھ میں عمر کوٹ ، بدین ، ٹھٹھہ ، کراچی اور حیدر آباد میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ کراچ میں 2 یا 3 جولائی سے بارشیں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں آئندہ دو ماہ سو فیصد زائد بارشوں کی پیشنگوئی
جبکہ 27جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور اور دیگر شہروں میں بھی بارشوں کاامکان ہے۔ 26سے 30جون کے دوران بہالپور ، ملتان ، خانیوال، راجن پور اوررحیم یار خان میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 28جون سے یکم جولائی کے دوران خیبرپختونخو ا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں ہوں گی۔
26سے28جون کے دوران لسبیلہ ،خضدار ، آواران ، بارکھان اور نصیر آباد میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کاکم دبائو بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔