کراچی میں ہیٹ ویو نے ڈیرے ڈال لئے ، سینکڑوں افراد جاں بحق

کراچی میں ہیٹ ویو نے ڈیرے ڈال لئے ، سینکڑوں افراد جاں بحق

کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث ایک ہفتے میں 427 افراد کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر قائد میں ہیٹ ویو کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران427 گھر اجڑ چکے ہیں اور سردخانے لاشوں سے بھر گئے ہیں ۔ ایدھی انتظامیہ کے پاس نعشیں رکھنے کے لئے جگہ نہیں ہے ۔ خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کا کوئی کیمپ نہیں ہے، کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے خلاف 427 افراد کے قتل کے مقدمات درج کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو لوڈشیڈنگ فری زون ڈکلیئر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :7برس کے بعد آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ

دوسری طرف کراچی کا پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپرچلا گیا ، جیکب آباد میں 49، دادو میں پارا 48 کو چھو گیا، سبی، لسبیلہ، خیر پور میں 47، روہڑی میں 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج سے کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، درجہ حرارت میں 2 ڈگری تک کمی متوقع ہے، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں آج مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی، حیدرآباد، مٹھی، سجاول، بدین و دیگر اضلاع میں بار شیں ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *