ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 6 سو روپے سستا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کمی ہوگئی اور 2لاکھ 6ہزار276روپے ہوگیا۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13ڈالر کم ہوکر 2ہزار293ڈالر فی اونس جبکہ پاکستان میں یہ قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہوکر 2 ہزار 313 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں 500 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی تھی۔