فوڈ اتھارٹی نے ناقص سوڈا واٹر کی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی

فوڈ اتھارٹی نے ناقص سوڈا واٹر کی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی

سوڈا واٹر کے نام پر شہریوں کی صحت سے کھلواڑ، فوڈ اتھارٹی نے ہزاروں ناقص بوتلوں کی کھیپ پکڑلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف پوائنٹس پر ناص بوتلوں کی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ناقص سوڈا بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ 4 ہزار بوتلوں کو موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ ناقص سوڈا واٹر کی فراہمی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق سوڈا بوتلوں میں ناقص اور غیر معیاری پانی و اجزاء کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے نام پر سوڈا واٹر کے نام پر شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ شہری سوڈا واٹر پیتے وقت بوتلوں کی کوالٹی لازمی چیک کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *