پی ٹی آئی اور سیاست سےعلیحدہ کیوں ہوا ؟ فواد چوہدری کھل کر بول پڑے

پی ٹی آئی اور سیاست سےعلیحدہ کیوں ہوا ؟ فواد چوہدری کھل کر بول پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے پارٹی اور سیاست اپنی مرضی سے نہیں چھوڑی۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدر ی نے کہا کہ میں نے پارٹی سے علیحدہ ہونے کا اعلان بانی و چیئرمین عمران خان کی مشاورت سے کیا تھا ۔ امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو دیتے ہوئے فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں ، کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ جس دن وہ باہر آگئے تو موجودہ قیادت کا جماعت میں عمل دخل بالکل ختم ہو جائے گا۔

اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ جتنا عرصہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں گے ان کے لیے یہ فائدہ مند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے ہی ہماری پہچان ہے پی ٹی آئی میں تھے اور آئندہ بھی ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی تو عمران خان ہیں، میری ان سے دو ملاقاتیں ہوئی ہیں اور وہ بالکل اون کرتے ہیں، یہ موجودہ پی ٹی آئی کی قیادت چھوٹی سی لیڈر شپ ہے ۔

اس کو اختیار ات مل گئے ہیں ان کا کوئی قد کاٹھ نہیں کہ وہ ملک کی سیاست میں اپنا کوئی کردار ادا کر سکیں ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پارٹی اورسیاست سے الگ ہونے کا اعلان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مشورے سے کیا تھا، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )میں زبر دستی شامل ہونے کے لیے مجھے اسلام آباد سے لاہور لے جایا گیا ۔

وہاں جا کر استحکام پاکستان پارٹی میں بیٹھ گئے، پھر کہا کہ میں نے اس میں شامل نہیں ہونا۔ ان کا دوران انٹرویو مزید کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام شراکت داروں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کا ہونا ضروری ہے۔ خیال رہے کہ 24 مئی 2023 کو فواد چوہدری نےپی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں اور سانحہ 9مئی کے واقعے کی مذمت بھی کی تھی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *