وفاقی بجٹ 2024-25میں درآمدات پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ہونڈا موٹر سائیکلوں سمیت تمام موٹر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا کا مقبول سی جی 125 ماڈل اپنی پائیداری، قابل اعتماداور ایندھن کی کارکردگی کی وجہ سے سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل بنا ہوا ہے۔جون 2024ء تک ہونڈا سی جی 125 گولڈ کی قیمت پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں میں 2 لاکھ 92 ہزار 900 روپے تھی۔ تاہم ممکنہ خریدار صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ بینک الفلاح کی جانب سے پیش کردہ آسان اقساط سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا اٹلس نے اپنے مشہور ماڈل کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی بڑی کمی کر دی
ہونڈا سی جی 125 سیلف اسٹارٹ ورژن کا بھی اعلان کیا گیا ہے جو ایک آسان سیلف اسٹارٹ فیچر پیش کرتا ہے۔ اپنے پرکشش ڈیزائن اور متاثر کن کارکردگی کی وجہ سے ہونڈا سی جی 125 موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین انتخاب بنا ہوا ہے۔آسان قسط کے منصوبوں کے ساتھ ہونڈا سی جی 125 گولڈ کے مالک ہونے کا یہ موقع ضائع نہ کریں۔مزید معلومات کے لئے اپنے قریبی ہونڈا ڈیلرشپ یا بینک برانچ سے رابطہ کریں۔
دوسری جانب ہنڈا سی ڈی 70سی سی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی آفر متعارف کر دی گئی۔ ہنڈا سی ڈی 70سی سی اپنی کفایر شعاری کی وجہ سے پاکستان میں انتہائی مقبول ہے۔ تاہم مہنگائی کے طوفان میں موٹرسائیکل کی قیمتیں بھی آسمان کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں اور عام آدمی کے بس سے باہر ہوچکی ہیں۔ ہنڈا سی ڈی 70سی سی کے خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ وہ یہ موٹرسائیکل بغیر سود انتہائی آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
بینک الفلاح نے اپنے صارفین کو آفردی ہے جس میں وہ صفر شرح سود پر تین اور چھ ماہ کی اقساط میں ہنڈا سی ڈی 70سی سی حاصل کر سکتے ہیں۔ تین ماہ کے پلان میں صارفین کو 52ہزار633روپے اور چھ ماہ کے پلان میں 26ہزار317روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ بینک کی جانب سے تین ماہ کے پلان میں اڑھائی فیصد اور چھ ماہ کے پلان میں پانچ فیصد پراسیسنگ فیس پیشگی وصول کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کے مقبول تمام ماڈلز کی نئی قیمتیں
قبل ازیں بجٹ کے بعد سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہونڈا کی 2موٹر سائیکلیں سی ڈی 70 اور سی جی 125 پاکستان کی مقبول ترین موٹر سائیکلوں میں شامل ہیں جو اپنی پائیداری اور ایندھن کی بچت کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ افراط زر میں حالیہ اضافے اور دیگر عوامل کی وجہ سے ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
سی ڈی 70 کی قیمت 1,57,900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1,68,900 روپے، ہونڈا پرائیڈ رکی قیمت 2,08,900 روپے، سی جی 125 کی قیمت 2,23,900 روپے اور سی جی 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 2,82,900 روپے ہے۔
جہاں مہنگائی سے شہری پریشان ہیں کہ ایسے میں من پسند موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اگر موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو ان کی خریداری مشکل ہوجائے گی۔ شہریو ں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور بجلی سمیت ہر چیز تیزی سے مہنگی ہوتی جا رہی ہے، موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔