تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قائم اسٹارٹ اپ آکسفورڈ پی وی نے ایک نیا سولر پینل متعارف کرایا ہے جو سورج کی روشنی کو 26.9 فیصد کارکردگی کی ریکارڈ شرح کے ساتھ بجلی میں تبدیل کرتا ہے، جس نے موجودہ سلیکون پر مبنی شمسی پینلز کو 7.5 فیصد تک پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 گولڈ قسطوں پر لینے والوں کیلئے زبردست آفر
کمپنی کے ٹینڈم سولر سیلز پیرووسکائٹ نامی ایک نیا مواد استعمال کرتے ہیں ، جو کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔ 25 کلو گرام سے کم وزن اور 1.6 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ان سولر پینلز کو آکسفورڈ پی وی کی جانب سے رہائشی استعمال کے لیے ‘مثالی سائز’ قرار دیا گیا ہے۔
شمسی توانائی کی پیداوار میں یہ پیش رفت چین کے تجارتی سائز کے شمسی پینلز کی ریکارڈ 34.6 فیصد کارکردگی کی شرح حاصل کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔