عدت نکاح کیس، عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد، سزا برقرار

عدت نکاح کیس،  عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد، سزا برقرار

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی نکاح عدت کیس میں دائر درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےفیصلے میں سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سزابرقرار رکھی ہے ۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی اور دونوں کی سزا برقرار رکھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن محمدافضل مجوکا نے سزا معطلی کی درخواستوں پرفیصلہ سنایا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے اطراف اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات  کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شمسی توانائی کا انقلاب، روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا تیز ترین سولر پینل متعارف

یاد رہے دو روز قبل عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سزا معطلی کی درخواستوں کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اس سے قبل کیس کی سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بھی کی تھی تاہم عدم اعتماد کی بنیاد اور جج کی درخواست پرہائیکورٹ نے کیس جج افضل مجوکا کو ٹرانسفرکردیاتھا۔

واضح رہے کہ عمران خان توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں جبکہ 190ملین پاونڈ کیس میں بھی بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔علاوہ ازیں لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں درج 9 مئی کے کیسز میں بھی بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 گولڈ قسطوں پر لینے والوں کیلئے زبردست آفر

خیال رہے کہ 25 جون کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جبکہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی گئی تھی۔

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *