مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا لگنے کا امکان، بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں 3روپے41پیسے کا اضافہ مانگ لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے بجلی پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لیں۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر 28جون کو سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 12ارب 26کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 111ارب روپے رہی ۔ فرنس فرنس آئل پر 31 روپے 44 فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 24 روپے ایک پیسہ فی یونٹ رہی، ایران سے 26 روپے 9 پیسے میں فی یونٹ بجلی درآمد کی گئی۔