خیبر پختونخوا میں عائد بھرتیوں پر پابندی ختم کردی گئی

خیبر پختونخوا میں عائد بھرتیوں پر پابندی ختم کردی گئی

خیبرپختونخوا میں سرکاری محکموں پرعائد بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی کو ہٹایا جائے۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس نے اس حوالے سے حکمنامہ بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اقتدار سنبھالنے کے بعد دو مارچ کو پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ سے سرکاری محکموں میں کوئی بھرتی نہیں ہو پارہی تھی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد

دوسری جانب وزیر خزانہ بلوچستان شعیب نوشیروانی نے بلوچستان کے بجٹ میں3 ہزار نئی سرکاری ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیم کے شعبے کیلئے 9.146ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صوبے میں تعلیم کا کل بجٹ 12فیصد سے زائد مختص کیا گیا۔ جس میں 535نئی آسامیاں تخلیق کی جائیں گی۔صوبے کی 11جامعات کے مالی بحران کے حل کیلئے 4ارب 80کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ امن و امان کیلئے 84ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے بجٹ میں 16ارب روپے اور147اسکیم رکھی گئی ہیں۔ میر شعیب نوشیروانی نے 3ہزار نئی سرکاری ملازمتوں کا اعلان بھی کیا اور بتایا کہ لاء اینڈ آرڈر کیلئے 93ارب روپےمختص کیےہیں، گمبٹ اسپتال کی طرز پر بلوچستان میں اسپتال بنائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ مواصلات کے لئے 51 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ میں وفاقی محصولات سے 726ارب روپے کی منتقلی ممکن ہوگی۔ براہ راست منتقلی اور غیرترقیاتی گرانٹس کی مد میں 667 ارب روپے محصولات وصول ہوں گے۔ صوبے کی اپنی ٹیکس آمدن کا تخمینہ 47 ارب روپے لگا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *