سانحہ 9مئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کاملوث کرداروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

سانحہ 9مئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کاملوث کرداروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

خیبر پختو نخوا حکومت نے نومئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9مئی کے سانحہ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہناتھا کہ9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ نو مئی 2023کو القادر ٹرسٹ کیس میںبانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات ، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہا ئشگاہ پر بھی دھاوا بولا۔

راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔اس کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ لڑائی میں ملوث 1900 مشتعل مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا تھا ۔ جبکہ سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے کارکنان کے خلاف مقدمات کا بھی اندراج ہوا تھا۔

جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی طرف سے بارہا اس سانحے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اب کے پی کے حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظور دے دی ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق جوڈیشل کمیشن 9 مئی کے واقعات کی مکمل تحقیقات کرے گا۔صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا۔

جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے بعد 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائیکورٹ کے جج ہوں گے، اس کے لیے پشاور ہا ئی کورٹ کے چیف جسٹس کو باقاعدہ خط لکھا جا ئیگا۔ صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز بعد میں طے کئے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *