پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لپ اسٹک سستی کی جائے ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹیمیں جلد مہنگائی پر کنٹرول کر لیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور مریم نواز کی ٹیم سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں ،چچا اور بھتیجی دونوں کی اچھی ٹیم ہے اور کارکردگی میں دونوں کا امتزاج بہترین ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:کیا سوناکشی سنہا ظہیر اقبال سے شادی کیلئے اپنا مذہب تبدیل کریں گی؟
میرا کا مزید کہنا تھا کہ میک اپ کا سامان مہنگا ہے انہوں کے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لپ اسٹک سستی کر دے۔ شادی سے متعلق میزبان کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ دلہا کی تلاش میں ہوں جونہی کوئی اچھا انسان مل جائے اس سے اپنا جیون ساتھی بنا لوں گی ۔ لیکن فی الحال کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس کے بارے ابھی سے سوچنا شروع کر دوں ۔