پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے پارٹی کے مضطرب ارکان کے نام نجی ٹی وی کو بتا د ئیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے اور 21قومی اسمبلی کے اراکین نے الگ الگ گروپ بنانے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی کے استعفے سے متعلق بیان کے بعد ستائیس (27)سے زائد ممبران نے استعفوں پر مشورہ کیا جب کہ کہ شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پراحتجاج بھی کیا تھا ۔ شاندانہ گلزار نے کہا کہ شہریار آفریدی نے یہی پیغام دیا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کی رہائی کے لئے کچھ نہیں ہو رہا۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی رہائی حکومت اور ان کی سیاست کا جنازہ ہے، فواد چوہدری
اس لیے ہمیں پارٹی سے مستعفی ہو جانا چاہیے ، اور یہ بات جب اسد قیصر تک پہنچی تو انہوں نے کہا کہ وہ بھی استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں ۔ ایم این اے شاندانہ گلزار کا اپنے دعوے میں کہنا ہے کہ شیر افضل مروت، علی محمد خان، جنید اکبر، پنجاب سے امیر سلطان اور شبیر قریشی بھی یہی جذبات رکھتے ہیں اور وہ بھی پارٹی کی بے عملی کی وجہ سے انتہائی تنگ ہیں ، شاندانہ گلزار کا نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ سیاسی اور پارلیمانی کمیٹی میں بھروسے والے افراد نہیں ہیں ۔ ان کی سرگرمیاں مشکوک لگتی ہیں۔

