ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد آج ایران میں صدارتی الیکشن منعقد ہو نگے ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ قبل از وقت ایرانی صدارتی انتخابات میں دو امیدوارمقابلے کی دوڑ سے دستبردار ہوچکے جبکہ صدارتی انتخابات کے لیے 4 امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدارت کیلئےسعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پورمحمدی کے ما بین جوڑ پڑے گا ۔ دستبردار ہو نیوالوںمیں میئر تہران علی رضازکانی اور امیر حسین غازی زادہ شامل ہیں، دونوں امیدوار مقبولیت میں کمی کی وجہ سےصدارتی دوڑمیں شامل نہ ہو سکے ۔
یہ بھی پڑھیں :کویت کا فیملی ویزا قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان
واضح رہے کہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت کے باعث ایران میں قبل از وقت انتخابات منعقد ہو نے جا رہے ہیں ، واضح رہے کہ صدرابراہیم رئیسی دیگر 7 ایرانی عہدیدار ان سمیت گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں چل بسے تھے ۔ ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ صبح 8 بجے شر وع ہو گی، 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد ووٹنگ کے لیے اہل قرار د ئیے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان دو دن میں کیا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوئی بھی امیدوار اگر 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہ لے سکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔

