پنجاب حکومت کی جانب سےکسانوں کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف نے پنجاب اسمبلی میں کہا کہ 400 ارب روپے کا پیکج آ رہا ہے، ایگری کلچر ریفارمز ایک چھت میں تمام سہولیات دیں گے، کسانوں کو بلا سود قرضوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے، بیج، ادویات کے لیے پیسے ملیں گے، مزید کہا کہ کسانوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ کسی کے بہکاوے میں مت آئیں، آنے والے وقت میں کسان بہت خوشحال ہوگا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جدید زراعت کے آغاز کے پہلے مرحلے میں ہم رعایتی قیمتوں پر تھریشر اور سپر سیڈرز کسانوں کو دے رہے ہیں، 8 ارب کے اس منصوبے میں 60 فیصد حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے، 40 فیصد کسانوں کو ادا کرنا پڑے گا، ہم ایگریکچر سولرائزیشن کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی، وزیر خزانہ
انہوں نے کہا کہ ا پوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ، کارکردگی سے مات دینگے ، مہنگائی میں آج بہت حد تک کمی ہو چکی ہے، عوام اپوزیشن کی نااہلی کے برسوں بعد سکون کا سانس لیا ،ہسپتالوں میں مفت دوائی دوبارہ ملنا شروع ہو گئی،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے درمیان بھی مقابلہ کی فضا شروع کر دی، ، 400 ارب روپے کا تاریخی کسان پیکج لا رہے ہیں، ایگری کلچر ریفارمز ایک چھت میں تمام سہولیات دیں گے،پانچویں کلاس تک کے بچے کو مفت دودھ دیا جائے گا، شہباز شریف دور کی لیپ ٹاپ اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں، 10 ارب روپے کی لاگت سے اس کا آغاز کر رہے ہیں، گوگل انٹرنیشنل ہر سال تین لاکھ سے زائد بچوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت دے گا۔