حافظ آباد روڈ پرتیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں گرنے کے باعث 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کار کا افسوس ناک حادثہ حافظ آباد روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بارات سے واپس آنے والی خاندان کی کار تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر نہر میں جا گری۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں 7 افراد سوار تھے ، مقامی افراد نے بروقت عملی اقدامات اٹھا ئے ۔
نہر میں کود پڑے اور 3افراد کو زندہ بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔
جب کہ چار لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کاآپریشن جاری ہے ۔