شہریوں کو اب بازار وں میں جانے کی ضرورت نہیں ، پنجاب حکومت نے مختلف ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اس معاملے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی ۔ اورانہوں نے ماڈل بازاروں سے آن لائن آرڈرمنگوانے کے لیے متعلقہ حکام کو موبائل ایپ لانچ کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ۔ وزیراعلیٰ نے ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھرسے ملاقات میں مزید ہدایت کرتے ہو ئے کہا کہ ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولر ماڈل میں منتقل کریں گے ۔ ان دونوں کی ملاقات میں یہ فیصلہ طے پایا کہ ہر ضلع میں ایک سال کے اندر ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب حکومت نے کسانوں کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان کر دیا
اس کے علاوہ مریم نوازنے ماڈل بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم پر سبزیاں اور پھل کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت اور ماڈل بازاروں میں بہترین پھل اور سبزیاں فروخت کے لیے حکم دیا۔ انہوں نے حکم دیا کہ ماڈل بازار وں میں اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ جاری ر کھی جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماڈل بازار عام آدمی کے لئے ہیں ، ہر صورت میں اچھی اور معیاری چیز ملنی چاہیے ۔