رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن پارٹی چھوڑنے والوں پر برس پڑے

رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن پارٹی چھوڑنے والوں پر برس پڑے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ خود کا تھا، پارٹی میں مختلف آراء ہوتی ہیں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی میں رہنما اپنی ا پنی رائے دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رؤف حسن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 2سال ہو گئے ہیں پی ٹی آئی کو توڑنے کی بے شمار کوششیں کی گئیں لیکن وہ ناکام ثابت ہوئیں ۔ پارٹی کو نہ پہلے توڑا جا سکا اور نہ اب ایسا کیا جائے سکے گا جو پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈالنے کے لئے اپنی مذموم ارادے رکھتا ہے ، اس کو اپنی ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا اور وہ اپنے ہاتھ ملتا رہ جا ئے گا ۔ تحریک انصاف ایک قوت کا نام ہے جس میں بے شمار عوام پارٹی اور عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل انتخابات 2024 ، بیرسٹر گوہر نے حکومت کو للکار دیا

انہوں نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کو اب پارٹی کے خلاف کھڑا کر دیا گیا ہے ۔ رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کر دی ہے کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو جانے دیا جائے ان کو کسی صورت نہ روکا جائے ۔ مشکل وقت میں جن لوگوں نے پارٹی کے ساتھ وفا نہیں نبھائی اور جماعت چھوڑ چکے ۔ وہ بھگوڑے ہیں۔ اپنے بھائی کو ریلیف ملنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کو جو ریلیف ملا ہے وہ آئین اور قانون کے مطابق ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *