بھارت دوسری بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا چیمپیئں بن گیا

بھارت دوسری بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا چیمپیئں بن گیا

بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل جیت لیا۔ کینسنگٹن اوول سٹیڈیم بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 8 وکٹوں پر 169 رنز بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقن ٹیم کی ابتدائی دو وکٹیں 12 رنز تک گر گئیں، ریزا ہینڈرکس اور کپتان ایڈن مارکرم 4، 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ہینڈرکس کو جسپریت بومرا اور ایڈن مارکرم کو آئوٹ کیا۔تیسری وکٹ پر ٹرٹن اسٹبز اور کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان 58 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ اسٹبز 21 گیندوں پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ انہیں اکشر پٹیل نے آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ کو چوتھا نقصان کوئنٹن ڈی کوک کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ کوک ارشدیپ سنگھ کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 39 رنز بنائے۔ اس کے بعد پانچویں وکٹ پر ہینرک کلاسین اور ڈیوڈ ملر نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کو دلچسپ بنادیا۔ تاہم 27 گیندوں پر 52 رنز بنانے والے 151 کے مجموعے پر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر کیپر کو کیچ دے بیٹھے

۔ اسکے بعد جسپریت بومرا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کا جیت کا خواب چکنا چور کردیا، اپنے اختتامی دو اوورز میں صرف 5 رنز دے کر بھارت کی میچ میں واپسی کروادی۔جنوبی افریقہ کو آخری اوور میں جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے، لیکن جنوبی افریقی ٹیم فنشنگ لائنز عبور نہ کرسکی۔بھارت کی طرف سے ہاردیک پانڈیا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بومرا اور ارشدیپ نے دو دو جبکہ اکشر پٹیل نے ایک وکٹ لی۔ بارباڈوس کے برج ٹائون میں کھیلے جانے والے اس فائنل مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم کا رنز کے اعتبار سے تو آغاز برق رفتار رہا جہاں اس نے ابتدائی دو اوورز میں 23 رنز بنائے لیکن وہ کپتان روہت شرما اور ان فارم رشبھ پنت کی وکٹوں سے بھی محروم ہوگئی۔

روہت شرما 9 جبکہ ریشبھ پنت بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے۔ دونوں کو کیشو مہاراج نے میدان بدر کیا۔34 کے مجموعے پر نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بیٹر سوریا کمار یادیو کو کگیسو رباڈا نے چلتا کیا۔ سوریاکمار نے 3 رنز بنائے۔اس کے بعد سٹار بلے باز ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل کے درمیان 54 گیندوں پر 72 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے بھارت کی فائٹنگ ٹوٹل کی جانب پیش قدمی کو یقینی بنایا۔ اکشر پٹیل 106 کے مجموعے پر 47 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔شیوم ڈوبے کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت کے دوران کے ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ویرات کوہلی 19ویں اوور میں 76 رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے۔ آخری اوور میں 27 رنز کی اننگز کھیلنے والے شیوم ڈوبے اور 2 رنز بنانے والے رویندرا جاڈیجا آئوٹ ہوئے۔

بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور اینرک نورکیا نے دو دو جبکہ مارکو یانسین اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک آئوٹ کیا۔واضح رہے کہ دونوں ہی ٹیمیں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ فائنل تک پہنچیں تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *