ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انفرادی کارکردگی میں افغانستان کے کھلاڑی سرفہرست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انفرادی کارکردگی میں افغانستان کے کھلاڑی سرفہرست

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت کی فتح کے ساتھ اختتام كو پہنچ گیا ، پورے ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہی لیکن انفرادی کارکردگی میں افغانستان کے کھلاڑی سرفہرست رہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے افغانستان کے  اوپنر رحمنٰ اللہ گرباز 281 رنز بناکر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز
بنے۔

بھارت کے روہت شرما نے 257، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 255 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 243 رنز اسکور کیے۔

بولنگ کی بات کریں تو افغانستان کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے 17 ، 17 وکٹیں حاصل کیں، جنوبی افریقا کے اینرخ نوکیا اوربھارت کے جسپریت بمرا نے 15، 15 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ارشدیپ سنگھ اور فضل الحق فاروقی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں : ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارت کے جسپریت بمرا نے ٹورنامنٹ میں 110 ڈاٹ بالز کرائیں جبکہ ان کا ٹورنامنٹ میں اکانومی ریٹ 4.17 رہا ، یہ بھی ٹورنامنٹ کا ایک ریکارڈ ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *