کراچی میں ماڑی پور روڈ کے قریب ایک المناک بس حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں، 3 خواتین اور ایک مرد سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بس کراچی کے مشہور ساحلی ریزورٹ ہاکس بے جا رہی تھی جس میں 40 سے 45 مسافر سوار تھے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے وہ الٹ گئی اور اس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی سے مری تک سیاحوں کیلئے گلاس ٹرین چلانے کی منظوری
زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔