بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف کل تاجروں کا ملک گیراحتجاج ، تحریک انصاف نے حمایت کردی

بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف کل تاجروں کا ملک گیراحتجاج ، تحریک انصاف نے حمایت کردی

بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار اور سلیب سسٹم کے خلاف ملک بھر میں کل احتجاج ہوگا، تحریک انصاف نے انجمن تاجران پاکستان کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر راولپنڈی میں بھی تاجر برادری نے کمر کس لی، انجمن تاجران کینٹ نے کل شام چار بجے سے چھ بجے تک دکانیں بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔

جنرل سیکرٹری ظفر قادری کے مطابق کینٹ میں تمام تاجر بجلی کے بل اور ہاتھوں میں سلوگن والے پلے کارڈ لیکر اپنے چوراہوں میں پہنچیں ، تنخواہ دار اور متوسط طبقے سمیت تاجر بھی شدید۔مشکلات سے دوچارہے، پرامن احتجاج کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کا مکمل حمایت کا فیصلہ

انجمن تاجران پاکستان کی  کل شام   آبپارہ چوک میں احتجاج کی کال پر ریجنل صدر عامرمغل نے ریجنل جنرل سیکرٹری قاضی تنویر کو فوری طور پر تمام تنظیموں (ریجن، ایڈوائزری، ڈسٹرکٹ، یوسی) کو آبپارہ چوک ہڑتال میں شمولیت اور کامیاب بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

عامرمغل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ سمیت لیبر ونگ، یوتھ ونگ، منیارٹی ونگ، وویمن ونگ اور ISF بھی شرکت کریں گے، تمام کارکنان کو پاکستانی جھنڈوں سمیت مظاہرے میں شرکت کی ہدایت کی جاتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *