کینیڈا گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ، بابر اعظم کس کی کپتانی میں کھیلیں گے؟

کینیڈا گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ، بابر اعظم کس کی کپتانی میں کھیلیں گے؟

کینیڈا گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹیم وینکوور نائٹس کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان کو کپتان بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کو کپتان بنائے جانے کے بعد بابراعظم اب ان کی کپتانی میں کھیلیں گے ۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی 2024سے 11 اگست تک کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کوہلی اور روہت کے بعدرویندرا جاڈیجا کا بھی ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

وینکوور نائٹس کی انتظامیہ کی جانب سے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے محمد رضوان کے نام کے ساتھ سر لکھا، وینکوور نائٹس کے 11رکنی ٹیم میں آل راؤنڈر آصف علی اور فاسٹ بالر محمد عامر بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ڈیوائن پریٹورییس اورنیپالی کرکٹر سندیپ لمیچا بھی سکواڈ میں شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان ٹیم کو پہلے مرحلے میں باہر ہونے کے باوجود کتنی رقم ملے گی ؟

وینکوور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سر محمد رضوان عمدہ بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو کامیاب کرانے کے لیے تیار ہیں ۔ انتظامیہ نے محمد رضوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *