وفاقی وزیر اطلاعات عطاءتارڑ نے کہا ہےکہ جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہمارے لیےقابل احترام سیاست دان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کےدوران انہوں نے کہا کہ سیاست میں تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے ، موجودہ صورت حال میں بیان بازی کرنے کے بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کے وفد کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی کے باعث ملکی سٹاک مارکیٹ اس وقت تاریخی بلندی کو چھو رہی ہے ، اس کے اثرات ملکی زرمبادلہ پر بھی پڑ ے ہیں ۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میںکافی حد تک اضافہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کیخلاف کھل کر بول پڑے
جس کی وجہ سے ملک میں چلنے والے بڑے کاروباری ادارے منافع بخش ہو رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی خسارہ کم ہونے کیساتھ ساتھ روپے کی قدر مستحکم ہونا خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ عام انتخابات 2029 میں مقررہ وقت پر ہو ں گے، مولانا فضل الرحمان کو حکومت کے معاشی بہتری کے اقدامات داد دینی چاہیے۔