درخواست مسترد، علی گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

درخواست مسترد، علی گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، علی امین گنڈاپور اور عامر مغل سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی ، روہت اور جڈڈیجا کے بعد بھارتی اہم عہدیدار کا سفر ختم

بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کی پیشی کا حکم دے دیا۔ جج نے متنبہ کیا کہ جو بھی اگلی سماعت پر پیش نہیں ہوا اسے مفرور قرار دے دیا جائے گا۔عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک پر پیشی کے حوالے سے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے تحریری جواب بھی طلب کرلیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *