ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا۔

گیارہ کھلاڑیوں میں بھارت کے چھ، افغانستان کے تین اور ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ فائنل میں پہنچنے والی ٹیم جنوبی افریقہ کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہے۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما کو ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں میں سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی ، روہت اور جڈڈیجا کے بعد بھارتی اہم عہدیدار کا سفر ختم

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز، راشد خان اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز سے نکولس پورن اور آسٹریلیا سے مارکس اسٹوئنس بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اینرک نورٹجے کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔سیمی فائنل میں کھیلنے والا انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی ٹورنامنٹ کی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔ بھارت نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *