کراچی میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج، مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول دیا اورباہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔ کے الیکٹر ک نےاپنے دفتر پر ہونیوالے حملے کی مذمت کی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کے الیکٹر ک علاقے میں ہونیوالی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرے تاہم اس دوران مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر وال چاکنگ بھی کی۔ اس کے علاوہ مشتعل مظاہرین نے دفتر کے باہر کھڑی کے الیکٹرک کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔
مزید پڑھیں: بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف کل تاجروں کا ملک گیراحتجاج ، تحریک انصاف نے حمایت کردی
واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین احتجاج ختم کرکے منتشر ہوگئے۔ کےالیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں کےالیکٹرک کے دفتر پر حملے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی ایریا اور الکرم اسکوائر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ حملہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔