بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی، ہائی الرٹ

بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی، ہائی الرٹ

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان کے 15 اضلاع میں 3 سے 7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثر ہونے والے اضلاع میں لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، استاد محمد، سہبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، کوہلو، ژوب، زیارت اور بارکھان شامل ہیں۔اتھارٹی نے کاشتکاروں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متوقع موسمی حالات کے لئے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دریں اثنا عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں اور گرج چمک اور بارش کے دوران سفر سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے گھریلو بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کردیئے

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں سے جان و مال کو نقصان پہنچ سکتا ہے، روزمرہ کے معمولات متاثر ہوسکتے ہیں اور نقل و حمل اور مواصلاتی خدمات متاثر ہوسکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *