سولر سسٹم میں استعمال ہونیوالے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی گئی

سولر سسٹم میں استعمال ہونیوالے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی گئی

لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونیوالے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی گرین میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کی جانب سے گرین میٹر پر پابندی لگانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔لیسکو کی جانب سے سولرکنکشن کیلئے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کا این او سی دیاجائے گا،این او سی کی بنیاد پر صارفین مارکیٹ سے میٹرز کی خریداری کریں گے۔بتایا جارہا ہے کہ اے ایم آئی میٹرز کی خریداری سے صارفین پرتقریباً 20ہزارروپے کااضافی بوجھ پڑے گاجبکہاے ایم آئی میٹرز نصب ہونے سے اووربلنگ اور بجلی چوری میں کمی ہو گی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا 10جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ اس سے قبللیسکو نے بجلی کے نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ کر دیا تھا۔ تھری فیز میٹر کی ڈیمانڈ نوٹس فیس 33500 روپے سے بڑھا کر 63,450 روپے کر دی گئی تھی۔نئے کنکشن کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاتھا جبکہ نئی فیسوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

لیسکوکی جانب سے تھری فیز میٹرز کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس سال میں دوسری بار بڑھا دی گئی تھی اور5 کلو واٹ لوڈ پر کنکشن کے حصول کیلئے فیس 69ہزار 500 روپے مقرر کی گئی تھی ،ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 50 ہزار روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔ رواں سال ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت 22 ہزار روپے سے بڑھا کر 69 ہزار 500 روپے تک بڑھائی گئی،لیسکو نے تھری فیز میٹر کو اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کرنے کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ یکم جولائی سے اضافی قیمت پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراءکیا جائے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *