سرکاری افسران کو جعلی واٹس ایپ میسجز بھیج کر ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کا انکشاف

سرکاری افسران کو جعلی واٹس ایپ میسجز بھیج کر ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کا انکشاف

جعلی واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے سرکاری افسران کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی نے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی (این سی ای) نے ایڈوائزری جاری کی ہےکہ جعلی واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے سرکاری اداروں اور افسران کو ٹارگٹ کیا جارہا ہےاور جعلی اوٹس ایپ پیغامات ایس آئی ایف سی کے نام سے بھیجے جارہے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق جعلی واٹس ایپ میسج 923557946757+ نمبر سے بھیجا جارہا ہے۔ اس جعلی ایس آئی ایف سی دعوت نامے میں دھوکہ دہی پر مبنی لنکس بھیجے جاتے ہیں اور لنکس پر کلک کرنے سے افسران کا حساس ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: این ٹی ڈی سی کے ملازمین کو ملنے والی میڈیکل سہولت ختم کر دی گئی

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی نے تنبیہ کی ہے کہ سرکاری افسران ایس آئی ایف سی کے نام سے موصول ہونے والے پیغامات کی پہلے تصدیق کریں جبکہ این سی اے نے ایڈوائزری میں جعلی وٹس ایپ مہم سے محتاط رہنے اور ایکشن لینے کی سفارشات بھی کی ہیں۔ سرکاری اداروں کے آفیشلز میسج کی صداقت اور تصدیق کے لیے ای امیل اور آفیشلز نمبر کا استعمال کریں اورمحفوظ فائل ہینڈلنگ کے لیے طریقہ کار پر عملدرآمد کرایا جائے ۔اس کے علاوہ این سے ای نے تجویز دی ہے کہ اسٹاف کو سائبر سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹریننگ اور تعلیم دی جائےاور سرکاری ادارے، وزارتیں، ڈویژنز اور ذیلی ادارے سائبر خطرات سے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *