بانی پی ٹی آئی کتنے ماہ تک جیل سے باہر نہیں آسکتے ؟بڑا بیان آگیا

بانی پی ٹی آئی کتنے ماہ تک جیل سے باہر نہیں آسکتے ؟بڑا بیان آگیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات سے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان اگلے 13 ماہ جیل سے باہر نہیں آ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اسد قیصر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے ہاتھ ہولا رکھنے کا کہا ہے۔ میں جب جیل سے باہر آیا تو اسد قیصرنے مجھ سے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے را بطہ کیا جائے ۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شبلی فراز نے کہا تھا پارلیمنٹ میں آواز اٹھانی چاہیے، ان حالات میں بانی پی ٹی آئی اگلے 13 مہینوں میں باہر نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں غیرسیاسی لوگوں کا ٹولہ ہے ، تحریک انصاف کی حالیہ لیڈر شپ میں سیاسی ٹیم نظر نہیں آرہی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والے اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ کسی کو کوئی معلومات فراہم کر سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں:چھوٹے قد کے لوگوں کو اپنی پہنچان کیلئے عہدے چاہئیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر شبلی فراز سے متعلق یہ کہنا تھا کہ وہ میرے اچھے دوست ضرور ہیں لیکن سیاست میں اتنا عبور نہیں رکھتے جو انہیں رکھنا چاہیے ، میری علی امین گنڈاپور اور دیگر سیاسی لوگوں سے بات ہوتی رہتی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ موجودہ پی ٹی آئی قیادت نے بہت زیادتی کی ، بانی تحریک انصاف کو شیخ رشید سے متعلق اطلاعات دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سپیکر کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) کو دینا چاہیے جب کہ سندھ میں جی ڈی اے کو نمائندگی دی جانی چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *